جماعت اسلامی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری

268

راولپنڈی : بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے ۔

مون سون بارشوں کے باوجود شرکاء مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں جبکہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی شروع نہ ہوسکا۔

 لیاقت باغ راول پنڈی دھرنے میں کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کا عذاب پوری قوم بھگت رہی ہے ،دھرنے سے 25 کروڑ عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا کسی کے لیے ممکن نہیں رہا، بھاری بل کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور کچن مشکل بن گیا ،آئی پی پیز حکومت کی مجبوری نہیں بلکہ نالائقی، نااہلی اور کرپشن ہے ۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کل سے کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر تاریخی دھرنا دیں گے، پہلے مرحلے میں کراچی پھر لاہور اور ملتان میں دھرنا دیں گے ۔

لاہور سے جماعت اسلامی کے کارکنان رہائی کے بعد دھرنے میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کے رہنماوں کی جانب سے پولیس کی قید سے رہا ہونے والے کارکنان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پولیس کی قید سے رہائی پانے والے کارکنان کو پھول کے ہار پہنائے گئے۔