پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف اقدامات کئے ہیں، چینی قونصل جنرل

422
terrorism have been taken together

کراچی: چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، پاکستان اور چائنہ نے ملکردہشت گردی کیخلاف اقدامات کئے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاک چائنہ تعلقات پروان چڑھے ہیں

چینی قونصل جنرل یانگ یوڈونگ نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ مثبت تعلقات بین الاقوامی سطح پر بھی تبدیلی کا باعث ہیں، پاک چائنہ تعلقات بین الاقوامی سطح پر غیر جانبدارانہ ہیں۔

چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ نے ملکردہشت گردی کیخلاف اقدامات کئے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے ہی پاک چائنہ تعلقات پروان چڑھے ہیں، سیاسی طور پر دونوں ملکوں میں مکمل ہم آہنگی اور اعتماد ہے، چین پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

یانگ یوڈونگ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، گوادر میں کچھ سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں، ان لوگوں کو وہاں چلنے والے پروجیکٹس کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے، دھابیجی اکنامک زون پر کام چل رہا ہے، یہاں چلنے والے پروجیکٹس اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے لئے بہت سی قراردادیں منظور کی ہیں، ان قرار دادوں کے ذریعے کشمیر کا حل چاہتے ہیں، ہمارا بھی وہی مؤقف ہے جو پاکستان کا مؤقف ہے، خنجراب میں دونوں ممالک کے مابین تجارت چاہتے ہیں۔