کراچی(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2023-24 کے دوران ستائیس ہزار پانچ سو بیتالیس (27,542) نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔ ایس ای سی پی رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ بائیس ہزار چھ سو ستانوے (222, 697) ہو گئی ہے۔نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔ باقی 3 فیصد میں پیبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش انجمنوں، گارنٹی لمیٹیڈ، تجارتی تنظیمیں، لمیٹیڈ لائیبیلٹی کی شراکت داری (ایل ایل پی) اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کا کمپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ وہنے کے بعد اب اس سال 99.8 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں۔اس سال سب سے زیادہ کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 4129 رہیں، اس کے بعد دوسرے نمبر پر ٹریڈنگ کمپنیاں جن کی تعداد 3666 رہی جبکہ تیسرے نمبر پر رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن کے شعبے میں 3302 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔دوسرے شعبوں دیکھا جائے تو خدمات میں 2992، سیاحت میں 1346، تعلیم میں 1177، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 1103، ای کامرس میں 942، کارپوریٹ فارمنگ میں 780، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 620، اور ٹیکسٹائل میں 589، کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسی طرح کان کنی اور کھدائی میں 574، پاور جنریشن میں 560، انجینئرنگ میں 547، ٹرانسپورٹ میں 523، فارماسیوٹیکل میں 497، کیمیکل میں 457، ہیلتھ کیئر 434، ایندھن اور علاوہ ازیں، گزشتہ مالی سال کے دوران چین، متحدہ عرب امارات، ترکی، آسٹریلیا، کینیڈا، بحرین، ایتھوپیا، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، ناروے، سعودی عرب اور امریکا کی 31 و دیگر کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے لئے دفاتر قائم کیے۔