پاکستانی بچہ عالمی اے آئی ماہرین میں شامل ہو گیا

244

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے13 سالہ خواجہ مزمل احمد ”او سی آئی جینیریٹو اے آئی سرٹیفائیڈ پروفیشنل” کی ممتاز اوریکل سرٹیفیکیشن حاصل کرکے دنیا کے سب سے کم عمرجینیریٹو اے آئی(Generative Artificial Intelligence) ماہرین میں شامل ہو گئے ہیں۔کراچی گلشن اقبال کے رہائشی ومحض سات سال کی عمر میں کمپیوٹر کوڈنگ میں مہارت رکھنے والے پروگرامر مزمل نے پائتھن(Python)، سی++، فلوٹر اور ڈارٹ میںماہرکے طور پر جینیریٹو اے آئی اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے متعدد اختراعی منصوبے آزادانہ طور پر تیار کیے ہیں اور مشی گن یونیورسٹی ، اوریکل اور گوگل سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے سرٹیفیکیشنز حاصل کرچکے ہیں۔مزمل انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے)، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، ایسٹرن میڈیٹیرینین یونیورسٹی (ای ایم یو)،اور محمد علی جناح یونیورسٹی جیسے اداروںمیں جینیریٹو اے آئی کے موضوع پر لیکچر بھی دے رہے ہیں۔