کراچی (کامرس رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن چنیسرٹاون ضلع شرقی کے ا یکس ای این عارف ستار اورانکے عملے کی نااہلی کے باعث کمرشل مارکیٹ طارق روڈ جامع مسجدمعمور اسٹریٹ پی ای سی ایچ ایس میں پانی کی فراہمی معطل ہے،جس کی وجہ سے شہری، تاجراور دوکاندار شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں،محلہ کمیٹی کمرشل مارکیٹ طارق روڈ نے ایکسین عارف ستارکو فوری برطرف کرنے اور کمرشل مارکیٹ طارق روڈ،معمورمسجد اسٹریٹ کو پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد اورسی اواوانجینئراسداللہ خان سے تاجروں اور اہل محلہ نے اپیل ہے کہ چنیسرٹاون ضلع شرقی میں تعینات ایکسین عارف ستار اور نااہل عملے کا یہاں سے تبادلہ کیا جائے تاکہ کمرشل مارکیٹ طارق روڈ،معمورمسجد اسٹریٹ میں پانی کی فراہمی مستقل بنیادوں پر جاری کی جا سکے،علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ کمرشل مارکیٹ طارق روڈ کے باقی گلیوں میں اور بلڈنگز میں پانی کی سپلائی جاری رہتی ہے جبکہ جامع مسجدمعمور اسٹریٹ کمرشل مارکیٹ طارق روڈمیں پانی کی فراہمی معطل ہے،جس کی وجہ سے شہری، تاجر اور دوکاندار شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔