کراچی(کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر قندھاری نے گزشتہ دنوں ای بی ایم کازوے پر پولیس کو انتہائی مطلوب مجرمان کی پولیس سے مقابلے کے دوران ڈاکوو ¿ں سے فائرنگ کے دوران دو ڈکیتوں کی ہلاکت اور ایک کی گرفتاری پر ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر ،ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن اور پولیس پارٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں جبکہ ج ±رم کے خلاف تمام افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صدر کاٹی نے کہا کہ پولیس کی خاطرخواہ کارروائیوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کے گراف میں کمی آئی ہیتاہم کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی خاطر خواہ شرح میں کمی اور اس پر قابو پانے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ ناگزیر ہو چکا ہے۔جوہر قندھاری نے کہا کہ ملزمان کا گروہ شہر کراچی میں سنگین جرائم میں سرگرم اور انتہائی مطلوب تھا۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد نے معاشرے کے تمام افراد کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔کراچی کی عوام آئے دن ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے خوفزدہ ہیں، جس کے نتیجے میں مزاحمت کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی رونما ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور معاشی بحران کے باعث جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔