کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن عبد الرف ابراہیم نے حکو مت کی سے وفاقی بجٹ برایء2024-25میں نافذ کردہ ٹیکسزز کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال پر مشاورت کیلئے ملک بھر کے تمام ہول سیلز کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔عبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ تمام ہول سیلرز ایک پیج پر ہیں اور اجلاس میںبجٹ میں نافذ کردہ ٹیکسزز کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کرنے اورلائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ ہوگا۔چیئرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن نے کہا کہ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے ہڑتال کا فیصلہ کیا تو ہم بھی ہڑتال پر چلے جائیں گے۔