چین میں تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک‘ ایک لاپتا

186
چین میں تودے گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو تلا ش کیا جارہا ہے
چین میں تودے گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو تلا ش کیا جارہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے ہنان میں سیلاب کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے مقامی گیسٹ ہاؤس تباہ ہوگیا،جس میں 11 افراد ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ 18 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 11 لاشوں اور 6 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ 240 سے زیادہ ایمرجنسی اہلکاروں کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا گیا،جو ملبے تلے دیگر افرادکو تلاش کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ چین میں رواں ماہ کے شروع میں شمال اور جنوب مغرب میں آنے والے سیلاب کے باعث 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔