راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرسراج الحق نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے کہتا ہوں کہ لاشیں گرنے کا انتظارنہ کرے، ہمارے کسی کارکن کوچھیڑا توہم پھرڈرنے والے نہیں ہیں۔ ڈی چوک کی حکومت خواہش بھی ضرورپوری کرینگے۔ گنے کے رس کی طرح حکمران عوام کا خون نچوڑنا چاہتے ہیں، قوم سے اپیل ہے کہ اپنے لیے نہ سہی اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے نکلیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ناروے، جاپان، ملائشیا سمیت دیگر ممالک کیا افغانستان بھی توہم سے بہتر ہوگیا ہے، پاکستان کی اشرافیہ اربوں روپے روزانہ کھا جاتا ہے، بیوروکریسی کی عیاشیاں دیکھیں کمشنر سرگودھا 104 کنال کے گھر میں رہتا ہے۔ سرکاری گاڑیاں افسران کس قانون کس رولز کے تحت ڈیوٹی کے بعد استعمال کرتے ہیں۔سراج الحق نے خطاب میں کہا کہ ہمارے فیصلے آئی ایم ایف کرتا ہے، ہم غلام بنے ہوئے ہیں، وہ تمہارا بڑا ہوگا ہمارا نہیں، اسٹیل ملز،ریلوے،پی آئی اے جیسے ادارے کرپٹ اشرافیہ کی وجہ سے خسارے میں ہے، قوم ہم پر اعتماد کرے۔انھوں نے کہا کہ زرداری کچے کے ڈاکوؤں کا علاج نہیں کر سکتا تو وہ اور کیا کرے گا یہ لوگ کشمیر، غزہ کا ساتھ نہیں دے سکتے بس ایک کام کرتی کرپشن کرتی ہے۔انھوں نے قوم سے اپیل کی کہ عوام خوشحال، اسلامی پاکستان چاہتے ہیں تو جماعت کے ساتھ کھڑے ہوں۔