کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا، منعم ظفر آج پریس کانفرنس کریں گے

92

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے اعلان کے مطابق کل بروز بدھ 31جولائی کو کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کی تیاریوں و انتظامات اور اس کو بھرپور کامیاب بنانے کے حوالے سے پیر کو ادارہ نورحق میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت امرا اضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے اور اقدامات کیے گئے ۔منعم ظفر خان آج صبح 10:30بجے ادارہ نورحق میں گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے ۔