کراچی ( تجزیاتی: رپورٹ محمدانور) ملک بھر کے عوام نے جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے شہریوں کو درپیش بجلی اور پانی سے متعلق بنیادی مسائل کے سدباب کے لیے احتجاجی دھرنوں کے اعلان پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کے انقلابی و احتجاجی دھرنے کے تسلسل کے اعلان پر کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا سدباب اور ان سے چھٹکارا اسی طرح کے دھرنوں کے باعث ہوسکے گا۔ عوام نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ احتجاجی دھرنوں کے معطلی کے لیے کسی قسم کے مذاکرات کے بجائے انہیں جماعت اسلامی کے تمام مطالبات کی منظوری تک جاری رکھنا نہ گزیر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی پانی سمیت تمام بنیادی مسائل کا باعث موجودہ حکومت ہی ہیں۔ اس لیے عوام کی خواہش ہے کہ جلد از جلد اس حکومت سے نجات دلائی جائے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان موجودہ حکومت کے لیے نوشتہ دیوار ثابت ہو گا۔ عوام جماعت اسلامی کے اس احتجاج کے ساتھ ہیں۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی پاکستان نے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے احتجاجی دھرنوں کا اعلان کر کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام کو درپیش اہم بنیادی مسائل کے لیے سڑکوں پر نکل آئی ہیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہدا سٹریٹ پاور اظہار کرتے ہوئے عوام کی رہنمائی کررہی ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں اب بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کے بجائے اپنی روایتی سیاست میں مصروف ہیں۔حالانکہ ملک بھر کی عوام بجلی، گیس سمیت بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں کی وجہ سے اپنی روز مرہ کی وجہ سے اپنے روز مرہ کی ضروریات بھی پوری نہیں کرپا رہی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے میں ساتھ دے تاکہ حکمرانوں کو عوام کی پریشانی کا احساس ہو۔