کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے ۔
شدید گرمی کے بعد قدرت کراچی والوں پر مہربان ہوگئی کیونکہ بھارت سے مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوگئیں۔
ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج شام یا رات سے شہر میں تیز بارش کا امکان ہے اور کراچی میں 30 سے 100 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا جب کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔