ہم زراعت کے شعبے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، رانا تنویر

219

اسلام آباد:وفاقی وزیررانا تنویر حسین کا کہنا  ہے کہ دنیا کے مقابلے میں آج ہم ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہیں،ہمیں اس  حوالے سے زراعت پر توجہ دینی ہوگی تاکہ  ملک میں معاشی حالات بہتر ہوسکیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ  اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پیداواری صلاحیت نہیں بڑھ رہی، گندم کے معاملے پر صوبائی حکومت نے جو ڈیٹا دیا وہ 29 ملین تھا، سپارکو نے جو ڈیٹا دیا وہ 28 ملین کا تھا، درست ڈیٹا نہ ملنے کی وجہ سے آگے کی منصوبہ بندی کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اس وقت فوڈ سکیورٹی جیسے بہت مسائل درپیش ہیں، زراعت کے شعبے میں ترقی نہ کرنے کی وجہ سے ہم بنیادی ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام ہیں، زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے بہت جلد ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔