پشاور: خیبر پختونخوا میں کوہاٹ ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی اوایل) کے ترجمان کے مطابق کوہاٹ ٹل بلاک میں رازگیر کے کنویں میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس کنویں سے یومیہ 250 بیرل خام تیل اور 20 ملین کیوبک میٹر معیاری کیوبک گیس نکلے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تیل اور گیس کا کنواں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی مشترکہ ملکیت ہے۔
اس حوالے سے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے۔