شیر افضل مروت نے بیانات دے کر تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا: حامد خان

149

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ذاتی تشہیر کرتے تھے، انہوں نے بیانات دے کر پارٹی کو نقصان بھی پہنچایا ہے

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ جو پارٹی کے لیے نقصان دہ تھے ان کو کافی حد تک سائیڈ لائن کر دیا ہے، چند کا تو پتہ چل گیا ہے جن میں سے ایک شیر افضل مروت ہے جو کسی اور مقصد کے لیے آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگ ایسے ہیں جن پر تشویش اور شک ہے کہ وہ پارٹی سے مخلص نہیں، ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی پابند سلاسل ہیں، اس لیے قیادت کا خلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کلیئر ہیں جس نے ایک بار پی ٹی آئی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا ، پرویز الہٰی اور  شاہ محمود نے بتایا کہ  شیخ رشید اور فواد چوہدری نے عمران خان کو استعفوں پر مجبور کیا۔