کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی دھرنا دیں گے، حافظ نعیم

263

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی دھرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے لیاقت باغ چوک راولپنڈی میں احتجاجی دھرنے کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کے کراچی میں 31 جولائی کو گورنر ہاؤس پردھرنا ہوگا، جمعے سے پشاور میں بھی دھرنا ہو گا۔ ہم حکومت کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، اب ایک ہی راستہ ہے مزاحمت کرو اور صرف مزاحمت کرو، کوئٹہ کے دھرنے کا بھی اعلان کروں گا، جب چاہیں گے ڈی چوک اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ دھرنا اور مذاکرات ساتھ ساتھ جاری رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کیپسٹی چارجزاب عوام نہیں دیں گے جتنی بجلی بن رہی وہ پیسے لیں، دھرنے کے بعد ہڑتال کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ہڑتال ہوئی توصنعت کار، تاجر، کسان اور نوجوان سب باہر نکلیں گے، حکومت سے بات نہیں ہوتی تو ہم خود چین سے بات کرتے ہیں۔ ہم معیشت کے مسئلے حل کرنا جانتے ہیں، ہمیں اپنی جماعت کیلئے کچھ نہیں چاہیے نوجوانوں کے مستقبل کیلئے بہت کچھ چاہیے، سرکاری اسکولوں کو بیچا جا رہا ہے۔ آٹا، چاول اور دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا، ایک ہی راستہ ہے، پُرامن مزاحمت سب سےبڑی طاقت ہے، مذاکراتی کمیٹی کو مطالبات دے دیے ہیں۔