بیجنگ ، ماسکو: چین اور روس کے مابین چاند پر بین الاقوامی اسٹیشن بنانے کے حوالے سے اتفاق طے پایا ہے اور اس سلسلے میں پیش رفت کے طور پر ایک ابتدائی معاہدہ بھی ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی اسٹیٹ کارپوریشن برائے خلائی سرگرمی Roscosmos اور چین کے قومی خلائی ادارے کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، جس کا مقصد چاند پر بین الاقوامی سائنسی اسٹیشن کے قیام کے لیے متعلقہ شعبوں میں تعاون پر اتفاق طے پایا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے تعاون بڑھانے کے لیے ایک تنظیمی اور قانونی پلیٹ فارم تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
دونوں حکومتوں کے درمیان اس حوالے سے ہونے والے معاہدے کی میعاد 20 برس رکھی گئی ہے، جس کے بعد 5 سال کے لیے اس میں تجدید کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق دونوں میں سے کوئی بھی فریق ابتدائی مدت کی میعاد ختم ہونے سے کم از کم ایک سال سے کم عرصے میں اس سمجھوتے کو ختم نہیں کر سکے گا۔