ٹھٹھہ،سندھ ترقی پسند پارٹی کا کارونجھرپہاڑ کی کٹائی کیخلاف احتجاج

107

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیر اہتمام سندھ کے خوبصورت اور تاریخی پہاڑ کارونجھر کی کٹائی، پریا کماری کے بازیاب نا ہونے، سندھ کی زمینیں کمپنیوں کے حوالے کرنے اور صحافی شہید نصر اللہ گدائی کے قاتل گرفتار نا ہونے کے خلاف پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے مظاہرہ۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما ناتھو بروھی ، جمیل سموں، راجو قریشی ، صاحب خان سموں، عبدالحکیم بروھی اور شاہنواز خشک کے علاؤہ دگر کارکنوں نے پریس کلب ٹھٹھہ پر ریلی نکال کر دھرنا دیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا رہنمائوں نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی نے اقتدارِ حاصل کرنے کے لئے سندھ کے وسائل سمیت سندھ کی زمینیں فروخت کردی ہیں ،لاکھوں ایکڑ زمین ترقی کے نام پر کمپنیوں کے حوالے کردی گئی ہیں جو سندھ کے لوگوں کو کسی صورت قبول نہیں ۔کارونجھر اور کارسر پہاڑ سندھ کی ثقافت ہیں جن کی کٹائی کے خلاف سندھ کے لوگ مزاحمت کریں گے۔سندھ حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے جو تین سال سے معصوم پریا کماری کا آزاد نہیں کرسکی۔حکومت ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے۔میرپور ماتھیلو کے سینئر صحافی نصر اللہ گدائی کے قاتل سرداروں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔