پنجاب کے تمام اضلاع میں پینک بٹن نصب کیے جائیں گے، مریم نواز

88

لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی پریشان کی صورت میں panic button دبائیں، کسی بھی مشکل صورتحال میں 15 پر کال کریں۔وزیر اعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی فوری مدد کے لیے بھی خصوصی نظام قائم کردیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ چند ماہ کے دوران خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور پینک بٹنز قابل ذکر ہیں۔ یہ دونوں پراجیکٹس پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے گئے تھے۔ اس پراجیکٹ کے تحت خواتین کو ریپ، ہراسانی، اور دیگر جرائم کے خلاف تحفظ فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔اپریل میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میری آواز، مریم نواز کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹنز بھی بحال کروائے تھے تاہم اب پینک بٹن پنجاب کے تمام اضلاع میں نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔