پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں آموں کی بہار

556

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور معروف سوشل میڈیا گروپ پاکستانیز ان شارجہ کے اشتراک سے مینگو میلہ سجایا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، تلاوت کی سعادت جسارت نیوز کے محمد عمران چوہدری نے حاصل کی ۔ بعد ازاں نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی ۔ متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی ،شرکا میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے گئے ۔ مردوں اور عورتوں کے درمیان آم کھانے کا مقابلہ ہوا، جیتنے والواں نے نہ صرف انعامات حاصل کیے بلکہ جی بھر کر آم بھی کھائے ۔ تقریب کی نظامت ایمرا کے سیکٹری اطلاعات حافظ عبد الرؤف اور معروف ہوسٹ جہانزیب مغل نے سر انجام دیں۔ شرکا نے نہ صرف آم کھائے بلکہ آم کی خریداری بھی کی۔ شرکا نے سندھڑی آم کی بڑی تعداد میں خریداری کی ۔
بچوں ، بڑوں ، اور بزرگوں نے پروگرام کے دوران بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔بچے چہروں پر آم پینٹ کرواتے نظر آئے
تقریب میں معروف صحافی تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب طارق ندیم ، جنرل سیکٹری رانا ارشد ، جوائنٹ سیکٹری رضا عابدی ، ویمن ونگ کی چئیر پرسن محترمہ فرزانہ منصور ، زبیدہ خانم ، محمد عمران چوہدری ، حقائق نیوز کے جناب نعمان اور دیگر نے خاص طور پر شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر جناب خالد حسین چوہدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یہ ہمارا 7th مینگو میلہ ہے ، ہمارا مقصد وطن عزیز کے لیے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنا اور کمیونٹی کو عمدہ تفریح فراہم کرنا ہے ، ہم آئیندہ بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کاروباری حضرات پر زور دیا کہ وہ آم کو ایکسپورٹ کریں ، امپورٹ کریں تاکہ پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہو- پی آئی ایس کے صدر جناب عمیر احمد پروگرام کے دوران متحرک رہے اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنا یا ۔ مینگو میلہ کے اختتام پر مینگو کیک کاٹا گیا ۔ آخر میں شاندار کارکردگی کے حامل افراد کو سرٹیفیکٹ دئیے گئے ۔