ریاض: حلقہء فکروفن کے زیرِاہتمام شعری و ادبی نشست “شامِ سخن” کا انعقاد

514
ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری صدر محفل، نسیم وامق، الیاس رحیم اور دیگر نشست شام سخن میںموجود ہیں

فروغ اردو ادب کا درخشندہ پلیٹ فارم “”حلقہء فکروفن (ریاض، سعودی عرب) کے زیرِ اہتمام “کاشانہ ریاض” ایک شعری و ادبی نشست “”شامِ سخن”” منعقد کی گئی جس کی صدارت حلقہء فکروفن کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری عاجز نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعر وقار نسیم وامق نے سرانجام دئیے۔ جن جن شعراء کرام نے اپنا اپنا کلام اپنھ منفرد لہجے میں پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین سمیٹی ان کے آسماء گرامی طیب رضا، کامران حسانی، ظفر اقبال، سجاد علی، وقار وامق اور ڈاکٹر ریاض چوہدری شامل تھے جبکہ مقررین میں سنیئر نائب صدر حلقہء فکروفن “بابائے ریاض”” قاضی محمد اسحاق میمن، ڈاکٹر طارق عزیز، انجینئر رانا عبدالرؤف، ارشد شیخ، ڈاکٹر محمود باجوہ، ذکاء اللہ محسن، عدنان اقبال بٹ، اور الیاس رحیم و دیگر شامل تھے۔