صدر زرداری سے بوہری برادری کے سربراہ کی ملاقات

217

کراچی (آن لائن) صدر آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں، صدر مملکت نے سماجی خدمات کے شعبے میں پاکستان کیلیے سیدنا مفضل سیف الدین کی خدمات کو سراہا۔