سکھر‘ مہراب پور سیکشن کا گینگ مین ہیٹ اسٹروک کے باعث ہلاک

128

سکھر (نمائندہ جسارت) ریلوے سکھر ڈویژن مہراب پور سیکشن گینگ نمبر 38 کے گینگ مین ارشاد علی سولنگی دوران ڈیوٹی ہیٹ سٹروک کے باعث جانبحق ہوگئے، پاکستان ریلوے پریم یونین نے لواحقین سے اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے ،تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ریل کے پہیہ کو رواں دواں رکھتے ہوئے ایک اور ریلوے مزدور نے اپنی زندگی کی قربانی دی ہے، سکھر ڈویژن میں بہت سے ملازمین مزدوروں نے ریل کے پہیہ کو رواں دواں رکھتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔