جیکب آباد کا ہندو خاندان مشرف بہ اسلام ہوگیا

77
جیکب آباد: سومرہ محلے کے رہائشی ہندوخاندان کے افراد امروٹ شریف میں کلمہ پڑھنے کے بعد سرٹیفیکیٹ وصول کرتے ہوئے

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں ہندو خاندان مشرف بہ اسلام ہو گیا مکیش نے بیوی اور تین بیٹیوں سمیت امروٹ شریف میں اسلام قبول کیا ،دین اسلام سے لگائو اور قرآن پاک سے عشق ہے نومسلم مختیار احمد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سومرا محلہ کے رہائشی مکیش کمار نے اپنی بیوی پاروتی ،بیٹیوں منیشا،کومل اور جوتی سمیت درگاہ امروٹ شریف جاکر اسلام قبول کر لیا ہے مکیش کا اسلامی نام مختیار احمد بیوی کا حاجرہ ،بیٹیوں کا عائشہ،فاطمہ اور زینب رکھا گیا ہے ہند و خاندا ن کو مشرف بہ اسلام ہونے پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے نومسلم مختیار احمد کا کہنا تھا کہ دین اسلام سے لگائو اور قرآن پاک سے عشق ہے۔