بیوائوں اورمستحقین کی رقم ہڑپ کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر

177

 

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی بیوا ہ مستحقین کی امداد کے ہڑپنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی معاملہ سرد خانے کی نذر کردیا گیا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 19کروڑ 67لاکھ 85ہزار کی امدادی رقم لینے والے سرکاری ملازمین سے وصولی نہ کی جاسکی،سرکاری ملازمین کی بیگمات مستحقین کی امدادلے رہی تھی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کی بیواہ اور مستحقین کی امداد ہڑپنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف تاحال متعلقہ محکموں کی جانب سے کاروائی نہیں کی جاسکی ہے معاملے کو سردخانے کی نذر کر دیا گیا ہے جیکب آباد کے مختلف محکمہ جات کے ملازمین کی بیگمات بینظیر انکم سپورٹ پرواگرم کے تحت بیوا ہ اور مستحقین کی امداد لے رہی تھی اس ضمن میں محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کے افسران کو خط لکھ کر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی سمیت رقم کی وصولی کے احکامات جاری کئے اور فہرست بھی جاری کی تھی جس کو ایک ماہ سے زیادہ ہونے کو ہے عمل نہیں کیا گیا ،ضلع جیکب آباد میںبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی رقم کے 19کروڑ 67لاکھ 85ہزار 696سرکاری ملازمین اور پینشنرس نے ہڑپے،1395ضلع کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین اور 251پینشنرس سے امداری رقم کی تاحال وصولی نہیں کی جاسکی ہے۔