عدالت عظمیٰ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

136

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت قانون و انصاف نے عدالت عظمیٰ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کوعدالت عظمیٰ میں ایک سال کے لیے کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں سابق ججز سردار
طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کے لیے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔