عوام پاکستان پارٹی کا آج کے ای دفتر پر علامتی احتجاج کا اعلان

71
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی نے اتوار کوکے الیکٹرک دفتر کے سامنے علامتی احتجاج کا اعلان کردیا۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دن بھر بجلی نہیں ہوتی مگر بھاری بھرقم بل ہر ماہ آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے اخراجات میں 24 فیصد اضافہ کیا ہے، حکومت کے لیے 100 ارب روپے کا ٹیکس بچانا کوئی بڑی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بجلی طلب کم ہوتی ہے، گرمیوں کے موسم میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے، آئی پی پیز ہمیں بجلی زائد قیمت پر فراہم کرتی ہے، دس فیصد بل ہم کلیکٹ نہیں کر پارہے ہیں، حکومت کو اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے۔مفتاح اسمعیل نے کہا کہ حکومت کو اس کے خلاف اقدامات کرنا ہوں گے ، آزاد کشمیر میں بجلی کی قیمتیں کم ہیں، بجلی کے بلوں میں سرچارج دینے کے باوجود 24 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، حکومت آنے والے 4 مہینوں میں گھریلو صارفین کے لیے ٹیکس ہٹادے تو بجلی کے بل چوبیس فیصد کم ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرے تاکہ ضروریات کو پورا کیا جاسکے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے ٹیکس ختم کیے جائیں۔