مودی کا پاکستان مخالف بیان علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے‘شیری رحمن

123

اسلام آباد (صباح نیوز)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کارگل تنازع کے 25ویں برس مودی کے پاکستان متعلق بیان قابل مذمت ہے، پاکستان کو تاریخ سے سبق سیکھنے کا مشورہ دینے والے مودی کو حالیہ بھارتی انتخابات کے نتائج سے ضرور سبق سیکھنا چاہئے،مودی کا پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ تنازعات سے بھری دنیا چاہتے ہیں،ان کے قوم پرستی کے بیانیہ کا مقصد خطے کو خطرناک تنا میں مبتلا رکھنا ہے، بی جے پی یاد رکھے اس طرز عمل سے بھارت کو بطور درمیانی طاقت بڑھنے میں مدد نہیں ملے گی، یہ طرز عمل بھارت کو تنازعات پر مبنی شناختی سیاست اور انتہا پسند قوم پرستی کے دائرے میں پھنسا دے گا،مودی کی پاکستان کے خلاف بیان بازی اور نفرت پر مبنی تنازعات کو بھڑکانے والا بیانیہ ممکنہ طور پر دو ایٹمی پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے،مودی کی پاکستان کے خلاف بیان بازی سے علاقائی استحکام کو خطرہ ہو سکتا ہے