وینتیان (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر خارجہ کامیکاوا یوکو نے لاؤس میں آسیان کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ۔ کامیکاوا اور وانگ کی آخری ملاقات نومبر میں جنوبی کوریا کے شہر پسان میں ہوئی تھی۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت اور مستحکم انداز میں ترقی کے لیے کوشاں رہے گا۔ دونوں ممالک کو مشکل مسائل کا سامنا کرنے کے لیے بہت سے مشترکہ مواقع حاصل ہیں۔ دوسری جانب جاپانی وزیرخارجہ کامیکاوا نے چین کی طرف سے جاپانی سمندری خوراک کی درآمدات کی معطلی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔