اوکاڑہ میں جماعت اسلامی کے 29کارکنان کو حراست میں لیاگیا

101

اوکاڑہ(صباح نیوز)پولیس نے جماعت اسلامی کے 29کارکنوں کو حراست میں لے لیا‘پی ٹی آئی کے ضلعی صدر جنرل سیکرٹری سمیت 15 کارکن گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ضلع میں مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے دفعہ 144کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کی ریلیاں نکالنے کی اجازت نہ دی۔ پولیس نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر بلال عمر بودلہ، صوبائی ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد سلیم صادق سمیت 15رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنماں اور کارکنوں نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی،پولیس نے ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے 29کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ڈی پی اور محمد طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر نیشنل ہائے وے سمیت ضلع بھر کی سڑکوں پر پولیس کا گشت جاری رہا۔