ویمنز T20 ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، لنکن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

261
srilankon team reaches final

دمبولا: سری لنکا ویمنز نے پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دمبولا میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا ویمن نے 141 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے گرین شرٹس کو شکست دے دی اور ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکن کپتان چماری اٹاپٹو 63 رنز کیساتھ نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ ویمن ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکاکے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔