ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اور احمد حسین کیخلاف قانونی کارروائی شروع

194

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ فون کال کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرغنہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حالیہ خفیہ کال لیک پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کال کا فارنزک ٹیسٹ کروالیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، خفیہ کال کا فرانزک کروانے کے بعد دہشت گرد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فارنزک کے مطابق فون کال میں آواز نور ولی محسود، احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے، کال میں نور ولی محسود ، احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور اسکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی محسود کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز اسکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا تھا جب کہ ٹانک سے تعلق رکھنے والے ٹیچرمیرا جان کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی گئی تھی۔