بلوچستان میں3ہزار 152 سرکاری اسکول بند، محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں انکشاف

295
the education department

کوئٹہ: بلوچستان کے اسکولوں کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی گئی،بلوچستان میں 3152 اسکولز ابھی بھی غیرفعال ہیں، بلوچستان میں 15096 سرکاری اسکولز ہیں، رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 3152 اسکولز ابھی بھی غیرفعال ہیں، بلوچستان میں 15096 سرکاری اسکولز ہیں، 12194 پرائمری، 1608مڈل اور 1149ہائی ا سکول ہیں، صوبے کے پانچ ہزار سے زائد اسکول ایک استاد پر مشتمل ہیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے رپورٹ میں بتایا کہ سرکاری اسکولوں میں تعینات اساتذہ کی تعداد 48841 ہے، 29956مرد اساتذہ اور 18825خواتین اساتذہ ہیں، 7287 نان ٹیچنگ ملازمین بھی محکمہ تعلیم میں بھرتی ہیں، صوبے میں اساتذہ کی 9496 اسامیاں خالی ہیں۔

محکمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ رواں سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم کا غیر ترقیاتی بجٹ 65 ارب تھا۔