ٹانک میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

187
Security forces operation in Kalat

ٹانک:خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی اہم کارروائیوں میں مکمل طور پر ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کی موجودگی ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔