پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، مصدق ملک

132
Copper deposits in Pakistan

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے  کہا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے جو بھی دعوتیں دینی تھیں، وہ پہلے دے چکے ہیں، فی الحال تحریک انصاف کو مذاکرات کےلیے کوئی دعوت نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے سوال کریں کہ آپ کو مذاکرات کے لیے دعوت کس نے دی ہے؟۔

ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت  سے متعلق چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے، کیوں کہ میں نے پریس کانفرنس میں  یہ کہا ہی نہیں ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے؟ یہ سوال سب کے ذہن میں کہاں سے آ گیا؟ اور کسی دوسری اپوزیشن پارٹی کے لیے اس طرح کا خیال کیوں نہیں آیا؟۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ملک کی ترقی اور مسائل کے حل کیلیے تحریک انصاف آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے بہروپیےہیں یاپاگل ہیں؟ بانی پی ٹی آئی اب کہتے ہیں کہ ن لیگ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی کرارہی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔