اس میں کوئی شک نہیں کہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، خواجہ آصف

228
the budget increased inflation

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، ملک میں غیریقینی صورتحال ہے بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں ملکی وسائل کولوٹا گیا ریکوری چندماہ یاایک سال میں نہیں ہوسکتی۔

خواجہ محمد آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، لیکن ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، جواقدامات اٹھائے اس سے آنے والے مہینوں میں معیشت میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں تباہی ہوئی ملک کولوٹا گیا، پی ٹی آئی دہشت گردوں اورطالبان کیلئے بھی نرم گوشہ رکھتی ہے جبھی طالبان کے خلاف وہ کارروائی سے گریز کر رہے ہیں کہ انکے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے، پی ٹی آئی فوج کی قیادت پر حملے کرنے کی ہر قسم کی کوشش کر رہی ہے۔