گوگل پلے اسٹور سے ہزاروں ایپلی کیشنز حذف کرنے کیلیے تیار

320
A messaging app

سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ہزاروں ایپلی کیشنز کو حذف کرنے  کی تیاری شروع کردی ہے۔

گوگل کی جانب سے اس سے قبل بھی کم معیاری اور غیر فعال  ایپلی کیشنز کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی مہم چلائی جاتی رہی ہے جب کہ ایک بار پھر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

گوگل نے اپنی اسپین اور غیر فعال پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایسی ایپلی کیشنز جو زیادہ فعال نہیں ہیں یا جن کا مقصد مبہم ہے، انہیں ٹارگٹ کرکے پلے اسٹور سے حذف کردیا جائے گا۔