حکومت سے صوبے کیلیے پیسا نکال کررہوں گا، علی امین

193
I ask the Prime Minister

 پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے صوبے کیلیے پیسہ نکال کررہوں گا۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں جو پالیسی بنی اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا، صوبے میں دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے، دہشتگردی بہت سے اضلاع سے نکال کر محدود کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شہدائے پولیس کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہمارے معاشی حالات جیسے بھی ہوں، پولیس کی ضروریات کو پورا کریں گے، شہدائے پولیس سمیت دیگر شہدا کو تمام سہولیات ایک کارڈ کے ذریعے میسر ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی چاہیے کے وہ ہر انسان کیساتھ اچھے رویہ سے پیش آئے تاہم وہ امیر ہو یا غریب، قانون سب کیلیے ایک ہونا چاہیے، مجھے اس بات پر فخر ہوگا کہ کے کسی امیر کا بھی چالان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔