حیسکو کی درخواست پر کنڈا و بجلی چوری میں ملوث 3ملزمان گرفتار

180

حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر) بی سیکشن پولیس کی حیسکو کی درخواست پر کنڈا کنکشن و بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف کارروائیاںکرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا حیسکو کی درخواست پر کنڈا کنکشن و بجلی کی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف ایکشن، ملزمان کی گرفتاری جاری، مقدمات درج ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں بی سیکشن پولیس نے حیسکو کی جانب سے موصول بجلی کے غیر قانونی کنیکشنز اور بجلی چوری کی شکایات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں فہدمہتاب شیخ اور عمیر نامی اشخاص شامل ہیں بی سیکشن پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔