راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نیوٹرل ہو جائے۔ اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جمعے کو جیل میں ہمارے وکلا کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ جج صاحب کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلا نہیں آئے اور جج
صاحب سماعت برخاست کرکے کمرا عدالت سے چلے گئے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوئی ہے، اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے‘ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور ہار چکے ہیں‘ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں۔