وزیرستان ‘ فورسز کی کارروائی ،گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

111

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اہم دہشت گرد کو ہلاک کردیا جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع
کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دہشت گرد رزاق کو ہلاک ہوگیا۔