پڈعیدن: عدالت جانے پر 2 بچوں کی ماں پر تشدد، ٹانگیں توڑ دیں

113

ڈعیدن (نمائندہ جسارت) نوشہرو فیروز گل ٹائون میں 2 بچوں کی ماں صوبیہ بتول نے اپنے شوہر کے خلاف خرچہ نہ دینے پر عدالت میں درخواست دی تو ملزم غلام مصطفی (لڑکی کے والد) نے اپنے بھائی اور دیگر ملزمان سے مل کر اپنی بیٹی صوبیہ بتول پر حملہ کر کے اسے سخت تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا اور اس کی ٹانگیں توڑ دیں، پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے شوہر سے طلاق مانگی تھی، کچھ دن قبل لڑکی نے تھانہ نوشہرو فیروز سٹی میں درخواست دی تھی کہ اس کا باپ اور دیگر رشتے داروں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ اپنے شوہر سے طلاق و قانونی تحفظ لینا چاہتی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے لڑکی کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا اور عدالت کی ہدایت پر مذکورہ لڑکی کو دارالامان منتقل کیا گیا جس کے کچھ دن بعد اس نے اپنی ماں کے گھر جانے کا فیصلہ کیا، پولیس نے سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد مثاثرہ لڑکی کے والد اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے کارروائی کرکے مرکزی ملزم قربان شاہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد دیگر ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، افسوس ناک واقعے پر پورے علاقے غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔