چین اور سعودیہ سے 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونےکا امکان

93

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور سعودی عرب کی جانب سے رواں مالی سال 2024-25ءمیں پاکستان کو 9 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیے جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پاکستان دیامر بھاشا ڈیم کے لیے بھی فنڈنگ کا خواہاں ہے۔ ذرائع وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کو تیل اور اشیا کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی فسیلٹی متوقع ہے تاہم سعودی عرب کی جانب سے تیل کے قرضے کی ایک اور سہولت میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو اس سال 20.8 ارب ڈالر سے زاید کی کل ادائیگیوں کا سامنا ہے، جنیوا ڈونر کانفرنس نے 2023ءمیں 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے صرف 3 ارب ڈالر ہی ملے ہیں ۔