حکومت نے اسلام آباد سیل کردیا‘میٹروسروس بند

70

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے دھرنے کے باعث راولپنڈی سے وفاقی دارالحکومت جانے والے راستے بند کردیے گئے۔جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے۔راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں بھی میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے جو آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں۔کئی مقامات پر اسلام آبادکے شہریوں کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی اور شناخت پوچھی گئی‘ جس کے باعث اسلام آباد کے شہریوں میں اشتعال پایاگیا