تہران (صباح نیوز)ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کا خون ظالم کے دامن سے کبھی بھی نہیں مٹتا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی موجودگی اور تقریر کے بارے میں نو منتخب صدر نے لکھا کہ نہ تو معصوم لوگوں اور بے گھر بچوں کے قتل کے جرم کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کھڑے ہوکر احترام کرکے مجرم کو گناہوں سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں حاضری اور تقریر پر لکھا کہ نہ ہی معصوم لوگوں اور بے پناہ بچوں کو قتل کرنے کا جرم نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر مجرموں کو پاک کیا جا سکتا ہے۔ بے گناہ کا خون کسی بھی صورت میں ظالموں کو چھوڑتا نہیں۔