قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں، سب ٹھیک چل رہا ہے، وزیرقانون

707

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد کر دیا۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات اپوزیشن لیڈر کی خواہش ہوسکتی ہے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، آئین میں اسمبلیوں کی مدت 5 سال ہے، قبل ازوقت انتخابات کے حالات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب ٹھیک چل رہا ہے اللہ خیر کرے گا، اسمبلیاں 5 سالہ مدت پوری کریں گی، مسلم لیگ ن پر نفرت پھیلانے کے الزام کا جواب عمر ایوب سے لیں۔واضح رہے چند روز سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کی باتیں زیر گردش ہیں۔