غیر ملکی میڈیارائٹس کی فروخت‘ پی سی بی کی توقعات پوری نہ ہوسکیں

149

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت میں ایک بار پھر پی سی بی کی توقعات پوری نہ ہو سکیں، اس بار تو سابقہ منسوخ شدہ بڈ سے بھی آدھی رقم کی آفر سامنے آئی،نجی ٹی وی کے مطابق چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے3سالہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کیلیے تقریبا 21ملین ڈالر کی غیر منطقی ریزرو پرائس مختص کی،ایک پاکستانی میڈیا گروپ اور نجی کمپنی کے کنسورشیئم نے مل کر بڈنگ میں حصہ لیا،غیرملکی کمپنیز ولو اور اسپورٹس فائیو بھی اس عمل میں شریک ہوئیں،اسپورٹس فائیو نے سب سے بڑی 7.8ملین ڈالر کی بڈ دی،پاکستانی کمپنیز کی بڈتقریبا 4.1اور ولو کی2.25ملین رہی، ریزرو پرائس میچ نہ ہونے پر بورڈ نے شریک پارٹیز کو پرائس بڑھانے کا کہتے ہوئے بڈنگ کے دوسرے رائونڈ کا انعقاد کیا، اسپورٹس فائیو نے دوسرے مرحلے میں اپنی سابقہ پیشکش 7.8ملین میں کوئی اضافہ نہ کیا ، پاکستانی کمپنیز نے اپنی پیشکش تقریبا دگنی کرتے ہوئے 7.85تک بڑھاتے ہوئے بڈ جیت لی۔