پاکستان اسپورٹس کے تحت جشن آزادی پر اسپورٹس میلہ

229

اسلام آباد ( سید وزیر علی قادری ) پاکستان اسپورٹس بورڈملک میں یوم آزادی کی 78ویں سالگرہ کو جوش و خروش سے منانے کے لیے تیار ہے ۔ جشن آزادی کا مہینہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر کے بھرپور انداز میں منانے کے لیے یکم سے 31 اگست تک 29 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ یہ مقابلے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، جہلم، پشاور، ایبٹ آباد اور دیگر مقامات پر منعقد ہوں گے۔ کھیلوں کی ان سرگرمیوں کا مقصد ملک کے مختلف حصوں میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور کھلاڑیوں کو مقامی، صوبائی، قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے لیے تیار کرنا ہے۔ قومی ویمن نیٹ بال ٹریننگ کیمپ (ایشین چمپئن شپ کیلیے) یکم اگست سے 23 ستمبر تک کراچی اور اسلام آباد میں، جو جٹسو چمپئن شپ 4 سے 7 اگست تک لاہور میں،ٹین پن باؤلنگ آزادی کپ چمپئن شپ 8 سے 10 اگست تک پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسلام آباد میں، قومی کلے شوٹنگ چمپئن شپ 8 سے 14 اگست تک کراچی میں منعقد ہوگی۔انٹر ڈپلومیٹک ٹینس کپ (سفارتکاروں کے لیے) 9 سے 11 اگست تک اسلام آباد میں، ٹریننگ اینڈ کوچنگ کورس فار لیول ون اور یوم آزادی ویٹ لفٹنگ کپ 10 سے 14 اگست تک لاہور میں، جونئر قومی ووشو ٹریننگ کپ (لڑکوں کے لیے) 10 سے 29 اگست فیصل آباد میں اوربین الصوبائی باسکٹ بال چمپئن شپ (مردوں کے لیے) 10 سے 14 اگست تک پی ایس سی، اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ خواتین باسکٹ بال چمپئن شپ 10 سے 14 اگست تک منعقد ہوگی۔