میئر کراچی جشن آزادی انٹر ڈویژن ہاکی چمپئنز ٹرافی 8اگست سے شروع ہوگی

129

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے میئر کراچی جشن آزادی سندھ انٹر ڈویژن ہاکی چمپئنز ٹرافی 8 اگست سے 14 اگست تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی، چمپئنز ٹرافی کے لیے کراچی کی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد 27 اور 28 جولائی کو کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے، کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان نے انٹر ڈسٹرکٹ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شرکت کی ہدایت کی ہے، کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 جولائی کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن وسیم فیروز کو رپورٹ کریں ، سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز اعجاز الدین، لئیق لاشاری، نعیم احمد اور خالد جونیئر شامل ہیں۔