اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان کسٹمز نے جون 2024 میں بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد میں تین روزہ ورکشاپ منعقد کی ،جس میں کے جی ایچ اور میرسک کے بین الاقوامی ماہرین ماڈریٹر کے طور پر شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں کسٹمز کے سینئر حکام بشمول ممبرز، ڈائریکٹرجنرلز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی تاکہ کسٹمز کی مستقبل کی حکمت عملی کے دستاویز کے ڈیزائن پر فیصلہ کیا جا سکے۔ورکشاپ میں کسٹمز حکام نے کہا کہ سرکاری اداروں میں اپنے پراسز اور کی ا?ٹومیشن اور اس کو ڈیجیٹائز کرنے والے اولین ادارے کے طور پر کسٹمز اپنے ہاں کارکردگی ،شفافیت اور اکائونٹبلٹی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیکل ٹولز کو اپنانے کے لیے پر عزم ہے۔ ڈیجیٹائزڈ کسٹمز کلیئرنس سسٹم ویبوک کے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے ، بارڈر کمپلائنس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت اور ٹرانزٹ سپلائی چین ، مینوفیکچرنگ کے جغرافیائی پھیلائو اور تبدیلیاں لانے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان کسٹمز کا کردار اب سرحدوں کی روایتی فزیکل چیکنگ سے حکومت کی تجارتی سہولت کاری، علاقائی روابط، بارڈر کنٹرول اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی میں تبدیل ہو رہا ہے۔